ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتردرگہ میں لاری اور کار کی ٹکر؛ ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

چتردرگہ میں لاری اور کار کی ٹکر؛ ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

Sat, 10 Oct 2020 22:55:24    S.O. News Service

چتردرگہ10 اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع کے ہیری یور میں آج ہوئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب  ایک کار پر سوار ایک ہی خاندان کے لوگ چلیّکیرے سے بنگلور کی طرف جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ان کی کار ٹکرا گئی۔

مرنے والوں کی شناخت چلّیکرے  تعلقہ کے  کری کیرے قصبہ  کے رہنے والے ناگ منی (45)، ان کا بیٹا وینو  (20) اور ان کا بھائی پربھاکر (38)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں ناگ منی کی اہلیہ وشالمّا کو شدید چوٹ لگی ہے اور اسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کار کو پربھاکر چلا رہا تھا۔

حادثہ سنیچر کو  ہیری یور تعلقہ کے  ہرتی کوٹا اور بالن ہلّی کے درمیان سنیچر کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ  چلیّکیرے کے ایک ہی خاندان کے چاروں لوگ بنگلور اسپتال میں ایڈمٹ اپنے کسی رشتہ دار سے ملنے جارہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

ہیری یور مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: